آج باہر کا موسم کافی خوشگوار ہورہا ہے۔ صبح سے بوندا باندی ہورہی ہے۔ درخت اور گھاس اتنے نکھر گئے ہیں جتنا میرے بلاگ کے ھیڈر کی تصویر ۔ میرا جی بہت دیر سے باہر جانے کو للچا رہا ہے لیکن دفتر میں کام کے زیادتی کی وجہ سے موقع نہیں مل پا رہا۔ بس ابھی ابھی ایک دوست کی کال آئی ہے اور وہ بھی میری طرح بیقرار ہورہا ہے کہ کہیں باہر نکلیں اور موسم کی اس خوبصورتی سے لطف اندوز ہوں۔ کیونکہ میرا چھٹی کرنے کا ٹا ئم تقریبا” ہو ہی چکا ہے اس لئے میں نکل ہی رہا ہوں۔ خدا حافظ۔
27
02
2007



Recent Comments